لیسکو ریجن میں سیفٹی کلچر کے فروغ کیلئے سیمینارز اور آگہی لیکچرز کا انعقاد

جمعہ 17 ستمبر 2021 19:31

لاہور۔17ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) :لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کی ہدایت پر سیفٹی ڈائریکٹوریٹ نے ڈائریکٹر سیفٹی الطاف قادر کی سربراہی میں رواں ماہ لیسکو کے لائن اسٹاف اور عوام میں سیفٹی کلچر کو فروغ دینے کے لیے لیسکو کے مختلف ریجنز میں سیفٹی سیمینارز کا انعقاد کیا جس میں متعلقہ فیلڈ افسران اور سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے لائن اسٹاف کو سیفٹی قواعد و ضوابط  بارے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی لائن مین ذاتی حفاظتی سامان اور مطلوبہ آلات کے بغیر لائن پر کام نہ کرے اور بغیر پی ٹی ڈبلیو کے 11 کے وی لائن اور ٹرانسفارمر پر ہرگز کام نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ لیسکو ریجن کے نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلبا میں سیفٹی آگاہی کے بارے میں لیکچرز کا انعقاد کیا گیاجہاں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نے شرکا پر زور دیا کہ وہ سیفٹی قواعد کے بارے میں اپنے والدین، رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں