ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں لاہور پولیس کی قبضہ مافیا اور ان کے سرپرستوں کے خلاف مہم تیزی سے جاری

شہری حسن سبحانی کو پلاٹ کی قیمت واپس دلوا دی گئی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں لاہور پولیس کی قبضہ مافیا اور ان کے سرپرستوں کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر شہری حسن سبحانی کو پلاٹ کی قیمت واپس دلوا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہری حسن سبحانی نے کینٹ ڈویڑن کے علاقہ صندل ریزیڈنشیا سوسائٹی میں ہماہوں سرتاج نامی شخص سے ایک پلاٹ خریدا۔

مذکورہ شخص نہ تو شہری کو پلاٹ کا قبضہ دے رہا تھا اور نہ ہی پلاٹ کی قیمت واپس کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ مہنگے داموں کسی دوسری پارٹی کو فروحت کر دیا تھا۔شہری حسن سبحانی نے سی سی پی او آفس میں قائم اینٹی قبضہ سیل میں داد رسی کے لئے درخواست دی۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کے حکم پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شہری کو پلاٹ کی قیمت کی ادائیگی کے طور پر 15 لاکھ روپے کی پہلی قسط مل گئی۔پلاٹ کی رقم واپس ملنے پر شہری نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے اظہارِ تشکر کے لئے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے،کسی بھی غنڈا عناصر اور سماج دشمن عناصر کی کوئی گنجائش نہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں