اسلام زبردستی نہیں خود بخود دل میں اتر جانے کا نام ہی:راغب نعیمی

ّریاست مدینہ کے دعویدار اسلام قبول کرنے والوں کا راستہ نہ روکیں:ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اسلام قبول کرنے کے لحاظ سے عمرکی پابندی قرآن و سنت کے منافی ہی: اجتماع سے خطاب

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میںآیاہے۔اسلام قبول کرنے کے لحاظ سے عمرکی پابندی قرآن و سنت کے منافی ہے۔ اللہ تعالی نے انسان کو ہدایت دینے کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔ اسلام زبردستی نہیں خود بخود دل میں اتر جانے کا نام ہے۔

ریاست مدینہ کے دعویدار اسلام قبول کرنے والوں کا راستہ نہ روکیں۔ المیہ ہے ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے انسان کو ہدایت کے راستے میں آنے سے روک رہے ہیں۔ اسلام قبول کرنے والا نبی پاک کی عظمت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرتا ہے نبی پاک کا کلمہ پڑھنے کے لئے بل کی نہیں صاف دل کی ضرورت ہے ۔ پاکستان میں کہیں بھی زبردستی مذہب تبدیل نہیں ہوتا اللہ تعالی نے انسان کو ہدایت دینے کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعةالمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کوئی بھی غیر مسلم بچہ ہویا بڑا اس کا عمر کے کسی حصہ میں دائرہ اسلام میں داخل ہونا فطرت کی طرف لوٹنا ہے ۔حضرت علی مرتضی نے 10سال کی عمر میں، حضرت عمیر بن ابی وقاص نی16سال کی عمر میں، معاز بن عمر بن جموع نی12/13سال کی عمر میں، معاذ بن عفر ان12/13سال کی عمر میں،حضرت زید بن ثابت نی11سال کی عمر میں،عمر بن سعد نی10سال کی عمر میں رسول اللہﷺ کے ہاتھ پر ڈائرہ اسلام میں داخل ہوئے،حضرت ابو سعید خدری10سال کی عمر میں،حضرت انس بن مالک نی8سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔

شریعت کے مطابق اگر کوئی مسلمان مبلغ اس بچے کو اسلام کی طرف آنے کی تبلیغ کرتا ہے تو کوئی مذہب اس پر اعتراض نہیں کر سکتا ،کیونکہ مسلم مبلغ فطرت کی طرف راغب کر رہا ہے،جس پر اللہ تعالی نے اسے پیدا کیا ہی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں