لاہور، وزیراعظم عمران خان خطے میںامن کے قیام کے لئے تاریخی کردار ادا کررہے ہیںجوقابل تحسین ہیں، سینیٹر اعجازاحمدچوہدری

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خطے میںامن کے قیام کے لئے تاریخی کردار ادا کررہے ہیںجوقابل تحسین ہیں، دنیا افغانستان کو اس مشکل کی گھڑی میںتنہاء نہ چھوڑے بلکہ افغان عوام کی بھرپور مدد کریں، وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے ، وزیراعظم کے تاجکستان کے کامیاب دورے سے خطے میںترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، انہوں نے کہاکہ بھارت نے خطے کے امن کو دائو پر لگا رکھا ہے ، بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد زہراگل رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان امن کی پالیسی پر گامزن ہے ، پُرامن افغانستان پاکستان کی پہلی ترجیح ہے ، بھارت کو افغانستان میں عبرتناک شکست ہوئی ہے، بھارت حکومت پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے ، مودی فاشسٹ کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے، کشمیر میں قابض بھارتی فوج مظلوم اور نہتے کشمیریوں کو آواز کو نہیں دبا سکی، کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں