کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے،میاں ذکر اللہ مجاہد

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔جے آئی یوتھ پاکستان کے نو جوانوں کو بامقصد اور مثبت سرگرمیاں فراہم کررہی ہے۔ منشیات اور اخلاقی بے راہ روی ہمارے معاشرے کے بڑے ناسور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفی ٹاون گراؤنڈ میں جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام کے یوتھ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرجے آئی یوتھ مصطفی ٹاؤن کی پوری آرگنائزننگ باڈی، مصطفی ٹاؤن یوتھ کے صدر انس مجاہد، سیکرٹری زید عاصم، جماعت اسلامی غربی لاہور کے امیر عبدالعزیز عابد، مظہر جیلانی، ظفر سعید،چوہدری طاہر سعید،شیخ محمد نعیم،زید عاصم، نعمان باسط،رانا عمیر اعظم، عبدالرحمن بھٹی،قاسم طارق نعمان باسط ، ، مصطفی ٹاؤن کے معزیزین سمیت بڑی تعداد میں عوامی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میاں ذکر اللہ مجاہد نے سابقہ او رموجود ہ حکومتوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان حکومتوں میں موجود مافیاز نے کھیلوں کے میدان اور سکولوں کے پلاٹس تک بیچ کھائے ہیں۔ ڈیڑھ کروڑ آبادی کے شہر میں کھیلوں کے میدان نہ ہونے کے برابر ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوجوان کیلئے لاہور کی بڑی آبادیوں میں کھیلوں کے گراؤنڈز اور سپورٹس کی دیگر سرگرمیوں کیلئے جگہیں مختص کی جائیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں