حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے‘ ہمایوں اخترخان

عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،معیشت کی مضبوطی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر کام جاری ہے ‘ سینئر مرکزی رہنماء

ہفتہ 18 ستمبر 2021 12:58

حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے‘ ہمایوں اخترخان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مہنگائی یقینا ایک بڑا مسئلہ ہے اور وزیراعظم کی قیادت میں حکومت اس پرقابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،موجودہ حکومت کے دورمیں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ،ہم نے حکومت میں آنے کے بعد سابقہ دور کے قرضے اتارنے کے لئے قرضے لئے اور یہ سلسلہ دہائیوںسے جاری ہے لیکن اس سلسلے کو توڑناہوگا ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت بتائے کیا روپے کو مصنوعی طریقے سے اوورویلیو نہیں رکھا گیا تھا ۔

حلقہ این اے 131کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہمایوںاخترخان نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان رہیں گے اور ان کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ہم ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے کرپشن کے نظام کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور انشا ا للہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ہمایوں اختر خان نے مزید کہا کہ طلب رسد میں خلیج ، قومی ضرورت کے مطابق اجناس کی پیداوار کا پیشگی صحیح جائزہ نہ لیا جانا اور اشیائے ضروریہ کی بروقت درآمد کے نظام میں سقم کی وجہ سے مہنگائی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے اور حکومت سب سے پہلے اس کیلئے میکنزم بنا رہی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کے حوالے سے خود اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں ۔ انتہائی غریب طبقات کو احساس پروگرام کے ذریعے سبسڈی دی گئی ہے ۔گروتھ ریٹ کو بڑھایا گیا ہے جس سے لوگوںکو روزگارکے مواقع ملے ہیں اوران کی قوت خرید بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنیاد یںفراہم کرنے کیلئے طویل المدت پالیسی کے تحت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر کام کر رہی ہے اور یہ آسان ہدف نہیں ہے ، اگر پہلی حکومتوںنے ڈنگ ٹپائو کی بجائے اصلاحات پر توجہ مرکوز کی ہوتی تو آج ہمارے آدھے مسائل حل ہو چکے ہوتے لیکن بد قسمتی سے مستقبل کے بارے میںنہیں سوچا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں