وزیراعظم فوج ظفر موج کا کام لفظی گولہ باری ہے ،میاں ایوب

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ارد گرد وزیروں اور مشیروں کی ایک فوج ظفر موج ہے جن کا کام اسمبلیوں اور ٹی وی سکرینوں پر ہلڑ بازی اورلفظوں کی گو لا باری کرناہے عوام کے مسائل اور پریشانیوں کے حل کے لیے حقیقی معنوں میں مدینہ کی ریاست قائم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے عملی طور پر کچھ بھی نہیںکیا وزیراعظم نے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام سے بڑا دھوکہ کیا جس کا جواب انہیں یہاں بھی دینا دینا پڑے گا اور آخرت میں بھی دینا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوئوں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیںپاکستان اب تک اس منزلِ مقصود تک نہیں پہنچ سکا جس کے حصول کے لیے کروڑوں مسلمانوں نے قربانیاں دی تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں