پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں اوگرا اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافے سے متعلقہ کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں