ملک میں پہلی بار اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان میں پہلی بار سیلی کون ویلی کی طرز پر اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت لاہور میں ٹیک پورہ کے نام سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون بنائے گی جس کے ذریعے پنجاب کے آئی ٹی کے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے نوجوانوں، کاروباری شخصیات اور حکومتی معاملات کو بھی مربوط کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے ا سپیشل ٹیکنالوجی زون بنانے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جو ٹیکنالوجی زون بنانے سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں