وزیر قانون کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی قانون کا اجلاس ،ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین شیخ عمران کا استعفیٰ منظور

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے مستعفی ارکان کی جگہ نئے ارکان نامزد کرنے کی اجازت دیدی گئی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر وزیر قانون و کوآپریٹوز راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی قانون کا 70واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے 18 نکاتی ایجنڈا امور پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر راجہ یاسر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگرمحکموں کے سیکرٹریز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے جن تجاویز کی منظوری دی ان میں بورڈ آف ریونیو اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین سروس لیول ایگریمنٹ ، ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین شیخ عمران کا استعفیٰ کی منظوری، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے مستعفی ارکان کی جگہ نئے ارکان نامزد کرنے کی اجازت اور گوجرانوالہ میں رچنا وائلڈ لائف پارک کے قیام کی تجاویز شامل ہیں۔کمیٹی نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی تجویز پر صوبہ پنجاب کو چینی صوبہ ہنان کا جڑواں صوبہ ، لاہور کو چینی شہر چنگچا اور ملتان کو چاکا کا جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز بھی منظور کر لی۔ مزید برآں کمیٹی نے پنجاب آب پاش فاریسٹ اینڈ ایکو ٹورازم ایکٹ 2021 اور معذوری کے شکار افراد کے لیے پنجاب ایمپاورمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودہ کی بھی منظوری دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں