پنجاب بھرمیں 1139 ٹریفک حادثات میں 11افراد جاں بحق، 1212 زخمی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1139روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 769افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔443معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (79فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 453ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور50مسافر570اور200پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ270ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت266متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد96حادثات میں 112متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان74حادثات میں79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1223متاثرین میں1015مرد اور208خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں220افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور625افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ378زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1006موٹر سائیکلز،122آٹو رکشے،114موٹر کاریں،35وین12مسافربسیں،41ٹرک اور133دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں