جی سی یو کا19ویں کانووکیشن، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈاکٹر امجد ثاقب کی شرکت

کُل2293طلباء کو میڈلز اور ڈگریاں دی جائیں گی جن میں 41پی ایچ ڈی اور 814ایم ایس/ایم فِل کے طلباء شامل

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی19ویں کانووکیشن میں 2293طلباء کو ڈگریوں اور میڈلزسے نوازا گیا،جن میں 41پی ایچ ڈی،814ایم ایس/ایم فِل، 344ایم ای/ایم ایس سی اور1057بی ای/ بی ایس سی (آنرز) کے طلباء شامل ہیں۔کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈاکٹر امجد ثاقب دوسرے اورتیسرے سیشن کے مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے ہمراہ طلباء وطالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ایثار اور قربانی کا جذبہ ایک خوشحال معاشرے کو جنم دیتا ہے۔انہوں نے طلباء کو بتایا کہ وہ بہت زیادہ خوش قسمت ہیں کیونکہ انہوں نے ملک کے عظیم ادارے سے تعلیم حاصل کی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اپنی تعلیم کو معاشرے میں بہتری پیدا کرنے کے لیے استعمال کریں۔ وائس چانسلر نے گزشتہ دو سالوں میں جی سی یو کی اہم کامیابیوں کو بھی شیئر کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی آج بروز اتوار کو کانووکیشن کے اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں