ریکارڈ یافتہ9 بدمعاشوں نے اقبال ٹائون ڈویژن کے تھانوں میں حاضریاں لگائیں

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے ریکارڈ یافتہ9 بدمعاشوں نے اقبال ٹائون ڈویژن کے تھانوں میں حاضریاں لگائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے دو سو سے زائد ایسے بدمعاشوں کو تھانوں میں حاضریاں لگانے کا پابند بنایا گیا تھا جو ریکارڈ یافتہ تھے، اس پالیسی کے تحت اقبال ٹائون ڈویژن میں نو بدمعاشوں کی تھانوں میں حاضریاں لگوائی گئیں،خاور ڈوگر اور صابرعرف کالی نے تھانہ ملت پارک حاضری دی۔

نادر اور شاہد نے تھانہ گلشن راوی ، آصف شاہ، امیرعلی اور شفیق نے تھانہ شیراکوٹ حاضری لگوائی، اسی طرح ذوالفقار علی نے تھانہ نواں کوٹ حاضری لگوائی جبکہ ساندہ پولیس وسیم عرف لمبا کو گرفتار کرکے تھانے لائی اور حاضری لگوائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں