ڈویژنل ایس پیز ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل لاک ڈائون پر عملدرآمد یقینی بنائیں،ایس ایس پی آپریشنز

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:22

لاہور۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :ایس ایس پی آپریشنزلاہور وقار شعیب قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی چوتھی لہرکے دوران شہری ایس اوپیز پر عمل پیرا ہوکر اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ پولیس اقدامات شہریوں کو کورونا وبا سے بچائو کے لیے ہیں۔

(جاری ہے)

وقار شعیب قریشی نے کہا کہ گزشتہ روزکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 جبکہ مجموعی طور پر لاک ڈائون کے دوران7099مقدمات درج کئے گئے۔

ماسک استعمال نہ کرنے پر 3678جبکہ دیگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3421مقدمات درج کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل لاک ڈائون پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ تاجر برادری حکومتی گائیڈ لائنز پرمکمل عملدرآمد کرے۔ پولیس افسران وجوان دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں