اپوزیش دھونس کے ذریعے این آر او لینا چاہتی ہے‘نوید شر یف

وزیراعظم کی قیادت میں ہی ملک ترقی کریگا، عوام خوشحال ہونگے‘ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیز

اتوار 19 ستمبر 2021 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سینئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ اپوزیش دھونس کے ذریعے این آر او لینا چاہتی ہے، عمران خان کی سیاست کا مرکز ارض پاک کی پریشان حال عوام کو درپیش بحرانوں سے نجات دلانا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہی ملک ترقی کریگا، عوام خوشحال ہونگے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس کوئی سیاسی ایشو نہیں، عمران خان کی تین سالہ کارکردگی ماضی کے مقابلے میں مثالی ہے،ہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، آئندہ بلدیاتی انتخابات اور جنرل الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔ انہو ں نے کہاکہ سلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی والے کئی دہائیاں اقتدار میں رہے ہیںلیکن انہوںنے ملک اورعوام کے لئے کچھ نہیں کیا اس لئے عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو کسی طور پر بھی دوبارہ موقع دینے کے لئے تیار نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں