’’فو ٹو سیشن حکومت ‘‘کی تین سا لہ کارکردگی صر ف بیان بازی ہے ‘ سلیم ر ضا

قدم قدم پر قوم سے دھوکہ کیا گیا،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہ ہوچکی

اتوار 19 ستمبر 2021 11:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ’’فو ٹو سیشن حکومت ‘‘کی تین سا لہ کارکردگی صر ف بیان بازی ہے،تبد یلی کے نام پر فراڈ کھل کر سامنے آ چکا،آ ج عوام جھو لیا ں اٹھا کرتبد یلی والو ں کو بد عا ئیں دے رہی ہے، قدم قدم پر قوم سے دھوکہ کیا گیا،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکمر انو ں کی غلط پا لیسو ں کے سبب ملک میں مہنگا ئی اور کر پشن نے پنجے گا ڑھ لئے ہیں۔ آ ئے رو ز بڑ ھتی مہنگا ئی نے عو ا م کا معیا ر زند گی تہس نہس کر رکھا ہے ۔ کر پشن بے رو ز گا ر ی و نا انصا فیو ں کی وجہ سے عو ا م کے لئے دو وقت کی رو ٹی کا حصول اور زندگی گزارنامحال ہوگیاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے ریکار ڈ تر قیاتی کام کرائے آ ج پی ٹی آئی حکومت انہی تر قیا تی کامو ں پراپنی تختیاں لگا کراپنی نا لا ئقی چھپانے کی نام کو شش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں