ْجلو وائلڈ لائف پارک میں،نایاب جنگلی جانور نیل گائے کے ہاں بیک وقت دو جڑواں بچوںکی پیدائش

اتوار 19 ستمبر 2021 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کے زیر انتظام معروف تفریح گاہ جلو وائلڈ لائف پارک لاہور میںکامیاب افزائش نسل کے نتیجے میں نیل گائے کے ہاں بیک وقت دو جڑواںبچوںکی پیدائش ہوئی ہے ۔انچارج جلو وائلڈ لائف پارک لاہور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف عادل ندیم کے مطابق ماں اوربچے مکمل صحتمند اور معمول کے مطابق اپنی خوراک لے رہے ہیں۔

موجودہ سیزن میںہرنوں کی نایاب نسل سامبرنے ایک صحتمند بچے کو جنم دیا جو انتہائی چست ہے جبکہ ایک مادہ سامبر حاملہ ہے ،پاڑہ ہرنوں کے ہاں پیدائش ہوئی جن سے تینوں بچے تندرست وتوانا ہیںجبکہ تین مزید مادہ پاڑہ ہرن حاملہ ہیں،اسی طرح دومادہ نیل گائے بھی عنقریب نئے بچھڑوں کو جنم دیں گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رواں سیزن کے دوران پارک ہی میں ایک بندریا کے ہاں بھی ایک بچے کی پیدائش ہوئی اورننھا بندر خوب چست و چالاک اورشرارتی ہے ، نیز فیلڈ ایریا سے ریسکیو کئے گئے پاڑہ ہرنوں کے دو بچوں کو بھی مصنوعی دودھ پلا کر پرورش کی جارہی ہے۔

مزید برآں جنگلی پرندوں کی افزائش کے حوالے سے بھی رواں سیزن میںہیچری سیکشن نے اپنے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور3400 چکس فیزنٹس وموربشمول120ریکارڈ موروں کی افزائش نے بھی پارک میں ا یک بہترین اورکامیاب مینجمنٹ ہونے کا ثبوت فراہم کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں