وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور گینگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

۹قانون شکن عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے،لاء اینڈ آرڈر میں بہتری کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں ؁وزیراعلیٰ کا تونسہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری ثناء اللہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس،ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

اتوار 19 ستمبر 2021 20:30

'لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائیاور لاء اینڈ آرڈر میں بہتری کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تونسہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری ثناء اللہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ صدر تونسہ کو معطل کر دیاگیا ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ علاقے میں پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے اورشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بنگلانی موڑ چوکیوالہ بارتھی روڈ پر پولیس چوکی قائم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ کو موثر بنایاجائے۔رات کے وقت بھی پولیس گشت کو یقینی بنایاجائے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جاں بحق شہری کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں