mحمزہ شہباز کا ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار

حکمرانوں کی نا اہلی کے سبب ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے ،لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر اس کی زد میں ہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

اتوار 19 ستمبر 2021 20:30

ق*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نا اہلی کے سبب ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے ،لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر اس کی زد میں ہیں۔اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رواں سال ڈینگی کی روک تھام کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے، ڈینگی ٹیموں نے نہ لاروا تلف کیا اور نہ ہی اسپرے کروایا گیا ہے، پنجاب ڈینگی پر قابو پانے کے لئے روایتی سستی نا اہلی اور تساہل سے کام لیا گیا ہے جس کے سبب اس نے دوبارہ سے سر اٹھا لیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کے دور میں ڈینگی کے خلاف باقاعدہ دن رات جنگ لڑ کر اسے قابو کیا گیا تھا، اسحکومت نے تین سالوں میں اپنی نا اہلی کے سبب سالوں کی محنت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک ڈینگی کے 693 کیسز سامنے آ چکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور خاص طور پر کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بھی متاثر ہے پنجاب کے دارالخلافہ میں اب تک 582 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

جب ڈینگی نے 2017 میں خیبر پختونخوا ہ پر حملہ کیا تو موجودہ وزیراعظم پہاڑوں پر سرکاری ہیلی کاپٹر میں سیر کررہے تھے اور شہبازشریف خیبر پختونخوا ہ کے عوام کو ڈینگی سے بچارہے تھے،حکومت پنجاب ڈینگی لاروا تلف کرنے اور اس کی افزائش کے خاتمے کے لئے شہباز شریف ماڈل کی پیروی کر لے،ہسپتالوں پر پہلے ہی کورونا مریضوں کا بوجھ ہے پنجاب کے ہسپتال ڈینگی کی نئی لہر کا بوجھ نہیں اٹھا سکیں گے ،آپ کی لاپرواہی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں