ک*پرفارمنس آڈٹ ونگ کے زیراہتمام 3 روزہ ڈیٹا انیلیسس پرفارمنس آڈیٹنگ کورس مکمل

اتوار 19 ستمبر 2021 20:30

\ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) پرفارمنس آڈٹ ونگ کے زیراہتمام 3 روزہ ڈیٹا انیلیسس پرفارمنس آڈیٹنگ کورس مکمل ہو گیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے تحت زوم کے ذریعے کورس کا اہتمام کیا گیا۔ ٹریننگ کورس میں پاکستان بھر سے 21 افسران نے شرکت کی۔ ٹریننگ کورس کا مقصد شرکاء کے تجزیاتی ہنر کو اجاگر کرنا اور پرفارمنس آڈٹ میں ان کے پیشہ وارانہ علوم کو جلا بخشنا تھا۔

کورس کے بنیادی اجزا میں سوشل بینیفٹ اور کاسٹ کی تکنیک اور کانسیپٹ، معاشی تجزیہ، فنڈز کی ٹائم ویلیو، کانسپیٹ آف ڈس کااؤنٹگ، نیٹ پریژنٹ ویلیو، انٹرنل ریٹ آف ریٹرن اور ڈیٹا کے تجزیہ میں ان کے نفاذ کا طریقہ کار شامل تھا۔ ٹریننگ کورس کے دوران ایڈوانس مائیکرو سافٹ ایکسل استعمال میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مربوط اور جامع ٹریننگ ماڈیول میں شامل بنیادی اجزا کے ذریعے پرفارمنس آڈٹ کے تمام علوم کا احاطہ کیا گیا۔

کاسٹ بینیفٹ انیلیسس کی تکنیک اور بنیادی نظریات سے آگاہ کیا گیا جن کا استعمال سرکاری اور نجی شعبے میں یکساں طور پر کیا جاتا ہے۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرفارمنس آڈٹ ونگ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سیمع اللہ ٹیپو نے بتایا کہ پرفارمنس آڈٹ ونگ گزشتہ 40 سال سے انسانی وسائل کی ترقی اور پیشہ وارانہ امور میں مہارت کیلئے سرکاری محکموں اور سپریم آڈٹ انسٹیٹیوشن میں ٹریننگ کرا رہا ہے۔ دیگر تجزیاتی حربوں کی طرح ڈیٹا کی تجزیہ کاری آڈٹ کے عمل کا ناگزیر مرحلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں