احتساب شروع کرنے لگے ہیںسب کا احتساب ہوگا ‘ صدر آزاد کشمیر

25 ستمبر کو مودی نیویارک جارہا ہے اس کے خطاب کے موقع پر کشمیری سراپا احتجاج ہوں گے ‘بیرسٹر سلطان محمود

اتوار 19 ستمبر 2021 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر نازک اور اہم مرحلے میں داخل ہورہا ہے جس کی بنیادی وجہ افغانستان ہے ،طالبان نے طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ کسی قوم کو طاقت کے زور پر زیادہ عرصہ تک دبایا نہیں جا سکتا ،کشمیری اپنی آزادی اور استصواب رائے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ، دنیا سمجھتی ہے یہ مسئلہ حل ہوئے بغیر خطے میں امن نہیں ہوسکتا،سید علی گیلانی کی آزاد کشمیر کیلئے طویل جدوجہد تھی ان کے جنازے پر بھارت کا رویہ خوفناک تھا ،سید علی گیلانی نے جس ہمت اور مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھی وہ قابل تعریف ہے ،بین الاقوامی برادری بھارت پر پابندیاں عائد کرے ،پاکستان نے ہر مشکل حالات میں کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے ،25 ستمبر کو مودی نیویارک جارہا ہے اس کے خطاب کے موقع پر کشمیری سراپا احتجاج ہوں گے ،کشمیریوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ رنگ لا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور پریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس ‘‘میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ا س موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی نصیب ہوگی ،آزاد کشمیر میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں ،بلدیاتی الیکشن کا وعدہ کیا ہے جسے پورا کریں گے ،احتساب شروع کرنے لگے ہیںسب کا احتساب ہوگا ،اوورسیز پاکستانی کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ،اوورسیز کو ووٹ کا حق دیا جائے تو وہ اپنا بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک کی اصل قیادت حریت کانفرنس کے پاس ہونی چاہیے،جب امریکہ بھارت کو سٹریٹیجک پارٹنر بنا لیتا ہے تو مشکلات ہوتی ہیں ،بھارت میں کبھی کسان ، کبھی خالصتان والے احتجاج کرتے ہیں ، کشمیر کمیٹی نئی بنی ہے دیکھتے ہیں وہ کیسے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوںنے مزید کہاکہ نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے میں دال میں کالا نظر آتا ہے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز اٹھاتی رہتی ہیں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کوئی پارلیمنٹرین ہی ہوسکتا ہے۔تقریب کے اختتام پر معززمہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں