چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے جہانیاں میں 3سالہ بچی پر زمیندار کے کتوں کے حملہ کا نوٹس لے لیا

پیر 20 ستمبر 2021 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے جہانیاں میں 3سالہ بچی پر زمیندار کے کتوں کے حملہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ جہانیاں میں 3سالہ بچی پر زمیندار کے کتوں نے حملہ کردیا۔کتوں کے حملے سے 3سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔کتوں کے حملے میں معصوم بچی کی ہلاکت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مقتولہ بچی کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں