غیر قانونی شکاریوں کیخلاف پنجاب بھر میں محکمہ جنگلی حیات کی کارروائیاں جاری

فالکن اور بٹیر کے درجنوں شکاری گرفتار ، بھاری جرمانے عائد

پیر 20 ستمبر 2021 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی زیر نگرانی محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے صوبہ بھر میں جاری کریک ڈائون کے دوران مختلف اضلاع سے فالکن اور بٹیر کے غیر قانونی شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔

تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ساہیوال ریجن جام ذوالفقار کی سربراہی میں ریجنل سکواڈ نے بیلی دلاور تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن سے 03غیرقانونی شکاری گرفتار کرکے ان سے 30ہزارروپے جرمانہ وصول کرکے کیس کمپائونڈ کردیااوروائلڈلائف سٹاف پاکپتن نے انسپکٹر احمدحسن چشتی کی سربراہی میں ایک دوسری کارروائی کے دوران دریائے ستلج کے علاقے سے 02غیرقانونی شکاری فالکن گرفتارکرکے کیس کمپائونڈ ہونے پر انہیں 20ہزارروپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ملتان ریجن محمد خان گشکوری کی سربراہی میں سپیشل اسکواڈ نے تحصیل خانیوال اور جہانیاں سے بٹیر کے 04غیرقانونی شکاریوں کاسامان قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلا ئف بہاولپور ریجن رائے زاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع رحیم یار خان محمد نواز بھٹہ نے بٹیر کے 08غیرقانونی شکاریوں کا سامان قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لیہ سعداللہ لغاری نے ایسی ہی دو کارروائیوں کے دوران بٹیر 03 اور فالکن کا 01شکار ی گرفتار کرکے کیس کمپائونڈ ہونے پر مجموعی طور پر 37ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جبکہ ایسی ہی دو کارروائیوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ذیشان جتوئی نے مظفر گڑھ تھانہ شا ہ جمال سے 03شکاریوں کا سامان قبضے میں لے کر نیز فاختہ کے غیر قانونی شکار میں ملوث 01شخص کو ایئرگن سمیت گرفتارکرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں