پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری دیدی

پیر 20 ستمبر 2021 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے 257 نئی سیٹوں کی منظوری دے دی۔ہائیر ایجوکیشن، اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نئی سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ اورا سکول ایجوکیشن میں بھی نئی سیٹوں کو منظور کیا گیا ہے۔ہائیر ایجوکیشن ساتھ پنجاب میں 53 نئی نشستوں کیلئے 126 اعشاریہ 94 ملین روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکول ایجوکیشن ساتھ پنجاب کیلئے 59 سیٹوں کی منظوری دے دی گئی۔ ان سیٹوں کے لیے 184 اعشاریہ 5 ملین روپے فنڈز کی منظور کیا گیا ہے،اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ساتھ پنجاب کے محکمے میں 71 سیٹوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نی71سیٹوں کیلئے 182 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر محکمہ ساتھ پنجاب کی 74 سیٹیں نکالی جائیں گی۔ 74سیٹوں کیلئے 123 اعشاریہ 35 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔منظور شدہ تمام تر بجٹ ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں