پنجاب بھرمیں 1056ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق 1110 زخمی ہوئے

پیر 20 ستمبر 2021 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1056روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 09افراد جاں بحق جبکہ1110افرادشدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔438معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد) 67فیصد ) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 478ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور70مسافر518اور123پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ285ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت286متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد81حادثات میں85متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرنوالہ64حادثات میں 63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1119متاثرین میں908مرد اور211خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں228افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور560افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ331زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں905موٹر سائیکلز،126آٹو رکشے،123موٹر کاریں20وین10مسافربسیں26ٹرک اور135دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں