الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے سرگرم ہی: ڈاکٹر مشتاق مانگٹ

الخدمت فاؤنڈیشن کی گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی رپورٹ اور رواں 6ماہ کی منصوبہ بندی پیش

پیر 20 ستمبر 2021 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) الخدمت فائونڈیشن کی ریجنل جنرل کونسل کا اجلاس الخدمت آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کی جبکہ الخدمت فائونڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری اور دیگر ذمہ داران اس موقع پر موجو د تھے۔ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے اضلاع کی کارکردگی کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیااور کام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات بھی دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن کے تمام پروگرامات آفات سے بچائو ،صحت، تعلیم، صاف پانی، کفالت یتامیٰ ، مواخات اور سماجی خدمات کے نیشنل ڈائریکٹرز نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس کا اجلاس میں جائزہ لیا گیا،اس کے علاوہ آئندہ 6ماہ کی منصوبہ بندی بھی پیش کی گئی۔اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کے لئے بلاتفریق رنگ و نسل اورمذہب سرگرم ہے۔ الخدمت ملک بھر میں خدمت خلق کا ایک نمایاں نام بن چکی ہے اورمستحق اور نادار افراد کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں