ایل ڈبلیو ایم سی صفائی آپریشن مارننگ شفٹ کی مانیٹرنگ کے لیے افسران فیلڈ میں موجود

چلڈرن ورکشاپ سے 72 گاڑیاں فیلڈ میں ورکنگ کے لیے بروقت نکال لی گئی:سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی ُتمام ورکرز اور فیلڈ سٹاف اپنی فیلڈ میں حاضری 100 فی صد کریں: سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی

پیر 20 ستمبر 2021 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی صفائی آپریشن میں سخت مانیٹرنگ سے موثر اور مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں ۔افسران کے علی الصبح فیلڈ میں موجود ہونے کے سبب تمام مشینری بھی فیلڈ میں بروقت پہنچ رہی ہیں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر مارننگ شفٹ کی مانیٹرنگ کے لیے افسران علی الصبح فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی آپریشن کی نگرانی پر معمور ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی اعلی افسران نے چلڈرن ورکشاپ میں گاڑیوں کے اوقات کا جائزہ لیاصفائی کے صورت حال اور مارننگ شفٹ کی چیکنگ کے لیے گلبرگ ٹاؤن میں برکت مارکیٹ، مین بلیوارڈ، فیروز پور روڈ، مسلم ٹاؤن، ایم ایم عالم روڈ اور ملحقہ علاقوں کا جائزہ لیا جس کی بدولت بروقت مشینری فیلڈ میں نکال لی گئی۔

(جاری ہے)

سی ای او ایل ڈبلیو ڈبلیو سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ سخت مانیٹرنگ کے عمل سے چلڈرن ورکشاپ سے 72 گاڑیاں فیلڈ میں ورکنگ کے لیے فیلڈ میں نکل چکی تھیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلبرگ ٹاؤن سے 421 ٹن ویسٹ اٹھایا جا چکا ہے جبکہ چلڈرن ورکشاپ میں 9 گاڑیاں ایمرجنسی صورت حال میں استعمال کرنے کے لیے مخصوص کی گئی ہیں معمولی نقائص والی گاڑیوں کو فوری مرمت کر کے فیلڈ میں بھیجنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے تاکید کی ہے کہ تمام ورکرز اور فیلڈ سٹاف اپنی فیلڈ میں حاضری 100 فی صد کریں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے عوام سے بھی گزارش ہے کہ صفائی برقرار رکھنے کے لیے عوام بھرپور ساتھ دیں۔ صفائی کے متعلق شکایات کی صورت حال میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139یا سوشل میڈیا پر رابطہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں