بجلی کے بلوں میں 35فیصد ٹیکس اضافہ واپس لینے اورعوام کو ریلیف نہ دینے پر حکومت کے مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 20 ستمبر 2021 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) بجلی کے بلوں میں 35فیصد ٹیکس اضافہ واپس لینے اورعوام کو ریلیف نہ دینے پر حکومت کے مستعفی ہونے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں پر 35فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کاحکومتی فیصلہ فاقوں پر مجبور بد حال عوام کے لئے ایک اور بجلی کا جھٹکا ہے، اس وقت مجموعی مہنگائی 14.33اور بیروزگاری کی شرح 7فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

سلیکٹڈ حکمران ٹولہ عوام کو ظالمانہ مہنگائی کی سولی پر چڑھا کر خوش ہو رہا ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بجلی کے بلوں میں 35فیصد ٹیکس میں اضافے کی مذمت کرتا ہے ،یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نہ صرف بجلی کے بلوں میں مذکورہ ٹیکس واپس لیا جائے بلکہ عوام کو مزید ریلیف دیا جائے ، اگر موجودہ حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو مستعفی ہو جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں