شاہدرہ ٹائون ‘ نامعلوم افراد نے جواں سالہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کردیا

پیر 20 ستمبر 2021 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) شاہدرہ ٹائون میں نامعلوم افراد نے جواں سالہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق داروغہ والہ کی 21 سالہ سمیرا عبدالرحمن اپنی بہن کے گھر آئی تھی، دو نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا، فرانزک ٹیموں نے موقعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کاآغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments