لاہور، ٹریفک وارڈنز کا اجلاس

کہ ٹریفک پولیس لاہور پولیس کا چہرہ ہے، ٹریفک وارڈنز کا ایک اچھا یا برا کام پوری پولیس فورس کی نمائندگی کرتا ہے،چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی

منگل 21 ستمبر 2021 00:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی کی زیر صدارت کمیونٹی سنٹر ماڈلٹاؤن میں ٹریفک وارڈنز کا اجلاس عام ہوا، اجلاس میں ایس پی ٹریفک صدر آصف صدیق، ڈی ایس پیز، سیکٹر انچارجز، لیڈی وارڈنز اور ڈیوٹی آفیسرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس لاہور پولیس کا چہرہ ہے، ٹریفک وارڈنز کا ایک اچھا یا برا کام پوری پولیس فورس کی نمائندگی کرتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وارڈنز پولیس کے سفیر ہیں، خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور صبر کا دامن نہ چھوڑیں، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کا پہیہ کا رکنا نہیں چاہیے، ٹریفک کی روانی، شہریوں کی فوری مدد اولین ترجیح ہے، قانونی شکنی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹولرنس ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ حادثات اور منعظم ٹریفک کیلئے قوانین کی پاسداری ضروری ہے، لاہور میں قانون شکنی کی کوئی گنجائش نہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوگا، جبکہ ٹریفک وائیلشنز نہ روکنے پر ڈی ایس پیز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کئے جائیں گے، غیر حاضری، بدتمیزی اور فرائض میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں، منتظر مہدی نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ خوش اخلاقی سے پیش آنا، ہمارا اولین فریضہ ہے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کروانا، حادثات کا سبب بنتا ہے، منتظر مہدی نے وارڈنز کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ محکمانہ کام کروانے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارش کروانے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، ٹریفک پولیس ایمانداری اور محنت سے کام جاری رکھے، جبکہ ان کی سپرویڑن سیف سٹی کمیروں کی مدد سے بھی وارڈنز کی سپرویڑن کی جارہی ہے،ٹیم ورک سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا، سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو واضح پیغام دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر سو فیصد عمل درآمد کروایا جائی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں