محکمہ صحت پنجاب کی لاہورکے نجی ہسپتال میں 31سالہ خاتون کی ڈینگی سے ہلاکت کی تردید

16ستمبرکو 31سالہ خاتون کی لاہور کے نجی ہسپتال میں گائنی پیچیدگیوں کے باعث ہلاکت ہوئی کسی بھی مریض کی لاہورکے سرکاری یانجی ہسپتال میں ڈینگی کے باعث ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ‘لاہورکے نجی ہسپتال میں گائنی پیچیدگیوں کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کا کیس ڈی ایگ کو بھیج دیاگیاہی: ترجمان محکمہ صحت پنجاب

منگل 21 ستمبر 2021 00:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) محکمہ صحت پنجاب نے لاہورکے نجی ہسپتال میں 31سالہ خاتون کی ڈینگی سے ہلاکت کی تردید کی ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 16ستمبرکو 31سالہ خاتون کی لاہور کے نجی ہسپتال میں گائنی پیچیدگیوں کے باعث ہلاکت ہوئی۔ لاہورکے متعلقہ نجی ہسپتال نے خاتون کی گائنی پیچیدگیوں کے باعث ہلاکت کی باقاعدہ رپورٹ جاری کی ہے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون لاہورکے نجی ہسپتال کی پرانی مریضہ تھی۔ترجمان نے کہا کہ کسی بھی مریض کی لاہورکے سرکاری یانجی ہسپتال میں ڈینگی کے باعث ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔لاہورکے نجی ہسپتال میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی ڈینگی رپورٹ منفی آئی ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندربلوچ کی جانب سے معاملہ کی مزید جانچ پڑتال کیلئے لاہورکے نجی ہسپتال میں گائنی پیچیدگیوں کے باعث جاں بحق ہونے والی خاتون کا کیس ڈی ایگ کو بھیج دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایگ کی رپورٹ سامنے آنے پر عوام سے حقائق شیئرکئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ عوام کو صوبہ بھرمیں ڈینگی بخار کے حوالہ سے اعدادوشمار بارے بروقت آگاہ رکھاجارہاہے۔پنجاب میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 9مریض سامنے آئے ہیں۔صوبہ بھرکے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 35کنفرم مریض داخل ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 313,260مقامات پر انسپیکشن کی ہے۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھرمیں 1824مقامات سے ڈینگی لارواکوتلف کیاگیاہے۔پنجاب میں گذشتہ 6ماہ کے دوران مختلف اضلاع سے 35ہزار سے زائدڈینگی لاروا تلف کئے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور چیف سیکرٹری کی زیرصدارت صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کا ہفتہ وارجائزہ اجلاس منعقدکیاجاتاہے۔

گذشتہ6ماہ کے دوران انسدادڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی سطح پر14،ضلعی سطح پر1067اورتحصیل کی سطح پر 3954اجلاس طلب کئے گئے ہیں۔کابینہ کمیٹی اجلاس کی ہدایات کے مطابق تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزحضرات خود انسدادڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروں اور دفاترکو صاف رکھنے کی بارباراپیل کی جارہی ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں