لاہور ہائی کورٹ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لاہور کو کوڑے سے پاک کرنے کی یقین دہانی

عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی

منگل 21 ستمبر 2021 00:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) لاہور ہائی کورٹ میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاہور کو کوڑے سے پاک کرنے کی یقین دہانی کروا دی ، عدالت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی ، جسٹس شاہد کریم نے عثمان خان کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تحریری طور پر صفائی ستھرائی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے ، فیصلے کے مطابق پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے بھی ماحولیاتی آلودگی کے لیے ممکنہ اقدامات کرئے گی، ادارے ماحولیاتی آلودگی سے لاہور کو پاک کرنے کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیں گے، فریقین نے تحریری طور پر یقین دہانی کروائی کے وہ لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے، لاہور شہر میں کوڑے کی بہتات، ماحولیاتی آلودگی کیخلاف شہری نے درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور شہر میں بڑھتی گندگی مختلف موزی بیماریوں کا باعث، بن رہی ہے، لاہور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ آلودگی کو کنٹرول اور شہر سے کوڑا کرکٹ ختم کرنے کیلیے متعلقہ اداروں کو پابند کرنے کا حکم دیا جائی

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments