کو ئی لٹیرا نہیں بچ سکتاٹیکس چور ما فیاکیخلاف گھیرا تنگ ہوچکا ‘نوید شر یف

نان فائیلر ٹیکس نیٹ میں آئیں،پی ٹی آئی حکومت کسی کوبھی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی

منگل 21 ستمبر 2021 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سنیئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ کو ئی لٹیرا نہیں بچ سکتاٹیکس چور ما فیاکیخلاف گھیرا تنگ ہوچکا ،نان فائیلر ٹیکس نیٹ میں آئیں،پی ٹی آئی حکومت کسی کوبھی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی، نان فائیلر کے بجلی ٹیکسوں میں اضافے کی شرائط قابل تحسین ہے اس سے ٹیکس چوروںکی حوصلہ شکنی ہوگی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،ہم کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے اپوزیشن کی یہ پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔ انہو ں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک وقوم کے ساتھ ہمیشہ معاشی دہشتگردی کی، عوام ان کا آئندہ انتخابات میں بھی محاسبہ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں