بھارت ہر حال میں کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانا چاہتا ہے‘را ئوعابد علی واجد

ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں اور انکے حقوق کی آواز اٹھاتے رہیں گے‘سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183

منگل 21 ستمبر 2021 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ،معرو ف سیا سی و سما جی شخصیت سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ بھارت ہر حال میں کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانا چاہتا ہے، مودی قصا ئی حکومت کی ایما پر بھارتی سفاک فوج مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے، ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں اور انکے حقوق کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان، ترکی اور ملائشیا کے علاوہ دیگر مسلم ممالک کا کشمیر کے حوالے سے کردار مایوس کن ہے، حالات کیسے بھی ہوں کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا، عالمی برادری کو جاگنا چاہئے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی انسانی اور جمہوری حق ہے، بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کی ہندوجنونیت مسلمانوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں