فوڈ اتھارٹی کاایکسپائر اشیا ء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون ، 1350 کلو زائد المیعاد اشیا تلف

منگل 21 ستمبر 2021 13:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکسپائر اشیا ء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ٹائون شپ میں بڑی کارروائی کے دوران 1350 کلو زائد المیعاد اشیا تلف کردیں ،معروف برانڈز کی ایکسپائر ساسز، اچار، سرکہ اور آٹا تلف کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق ماحول کے تحفظ کے لیے ضبط شدہ اشیا لکھو ڈیر ڈمپنگ سائٹ پر تلف کی گئیں۔سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی، غیر معیاری سٹوریج اور ناقص انتظامات پائے گئے۔زائدالمیعاد اشیا فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ اشیا خورونوش کی خریداری سے قبل لیبل پر درج تحریر ضرور پڑھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں