ایمرجنسی سروس کی گزشتہ 24گھنٹوں کی پنجاب بھرمیں ہونے والے حادثات کی رپورٹ جاری

منگل 21 ستمبر 2021 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) :پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ  بھرمیں  ہونےوالے حادثات بارے رپورٹ جاری کر دی۔ریسکیو سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1052روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  654افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیوذرائع کیمطابق471معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم  کی گئی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 66فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔ اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  410ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور41مسافر594اور131پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ289ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت301متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد79حادثات میں  84متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان73حادثات میں 77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1135متاثرین میں 930مرد اور205خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 229افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور603افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ303زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 882موٹر سائیکلز،117آٹو رکشے،107موٹر کاریں،30وین08مسافربسیں،47ٹرک اور139دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں