تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر 3 فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس واپس

فیصلے کی وجہ سے ایک لیٹر خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوگی‘ پاکستان بناسپتی ایسوسی ایشن

منگل 21 ستمبر 2021 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) وفاقی حکومت نے تیل اور گھی پر نان رجسٹرڈ افراد پر 3 فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے حوالے سے کہا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے ایک لیٹر خوردنی تیل اور گھی کی قیمت میں 8 روپے تک کمی ہوگی۔ایسوسی ایشن کے مطابق تین فیصد اضافی جی ایس ٹی واپس لینے کی وجہ سے گھی اور تیل کے 5 لیٹر پیک پر 40 روپے تک کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں