ملک میں معاشی بحران کی ذمہ دار سابق حکومت ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

ملکی قرض کی قسطوں کی مد میں 6ہزار ارب روپے کی ادائیگی حکومت کا اہم اقدام ہے‘رہنما پی ٹی آئی

جمعرات 23 ستمبر 2021 12:40

ملک میں معاشی بحران کی ذمہ دار سابق حکومت ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران کی ذمہ دار سابق حکومت ہے، حکومت نے 20ارب ڈالرز کے غیر ملکی قرضے واپس کیے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے صرف قرض لئے،ملکی قرض کی قسطوں کی مد میں 6ہزار ارب روپے کی ادائیگی حکومت کا اہم اقدام ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکو مت مخالف سازشیں کرنیوالے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں انہی عناصر نے ماضی میں ملک و قوم کے وسائل لوٹے، قوم کو مقروض اور معیشت کو بدحال کیا، آج انہیں پی ٹی آئی کی حکومت کی کامیابیاں برداشت نہیں ہورہیں۔ انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں گٹھ جوڑ کرکے بھی موجودہ حکومت کا کچھ بگاڑ نہیں سکتیں کیونکہ پاکستانی عوام وزیر اعظم عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ملکی سیاست کا رخ تبدیل ہوچکا ہے اب ہر سو ترقی کی بات ہورہی ہے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل سے انفراسٹرکچر مضبوط کیا گیاہے عوام کو معاشی دشواریوں سے نجات دلا کر ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں، گورننس کو بہتر کرنے سمیت جرائم کی روک تھام کی خاطر سخت قانون سازی عمل میں لائی گئی ہے، تمام ادارے فعال ہیں اور عوامی خدمت کی خاطر سرگرم عمل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں