ریلوے میں جاری 38 ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) سیکرٹری /چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے کہا ہے کہ ریلوے میں جاری 38 ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، تمام ترقیاتی کاموں کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور اعلی معیار و شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا،ریلوے کی بہتری کے لیے سب کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا جس سے ریلوے ترقی کرے گااور آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہو رمیں ریلوے میں جاری 38 ترقیاتی منصوبوں کی ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ چیف پروجیکٹ اینڈ پلاننگ آفیسر عنبرین زمان نے تمام پروجیکٹس کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ سیکرٹری /چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے کہا کہ تمام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور اعلی معیار شفافیت اور کام کی رفتار کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں اگر کسی مشکل کا سامنا ہوتو اس کی فوری نشاندہی کرکے اسے دور کیاجائے تاکہ پروجیکٹس میں تاخیر نہ ہو اور برقت تکمیل ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ترقیاتی کاموں کے لیے مختص فنڈز کی ریلیز اور استعمال کو وقت کے ساتھ یقینی بنایا جائے۔ جس پروجیکٹ میں تاخیر ہوگی تو اس کی ذمہ داری اس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پر ہوگی اور وہ اس کا ذمہ دار تصور ہوگا۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمدمیمن، ممبر فنانس برکت سعید میمن، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شاہ،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ارشد سلام خٹک، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل سلمان صادق شیخ، ڈی جی پلاننگ عامر علی بلوچ، چیف فنانس آفیسر محمد حامد محمود کے علاوہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments