پنجاب بھرمیں 1078ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق 1118 زخمی ہوئے

ہفتہ 25 ستمبر 2021 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1078روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں10افرادجاں بحق جبکہ1118افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔472معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد) 67فیصد ) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 498ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور51مسافر521اور109پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ285ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت283متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد96حادثات میں111متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرنوالہ79حادثات میں 77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1128متاثرین میں945مرد اور183خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں213افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور584افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ331زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں934موٹر سائیکلز،97آٹو رکشے،99موٹر کاری27وین و7مسافربسیں26ٹرک اور133دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں