ریلوے کی بہتری کے لیے سب کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا ‘حبیب الرحمان گیلانی

تمام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا‘چیئرمین ریلوے

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) ریلوے کی بہتری کے لیے سب کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا جس سے ریلوے ترقی کرے اور آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری /چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہو رمیں ریلوے میں جاری 38 ترقیاتی منصوبوں جن میں سے 29 پرانے اور 9 نئے منصوبے شامل ہیں کی ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

چیف پروجیکٹ اینڈ پلاننگ آفیسر مسز عنبرین زمان نے تمام پروجیکٹس کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ سیکرٹری /چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے کہا کہ تمام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور اعلیٰ معیار شفافیت اور کام کی رفتار کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں اگر کسی مشکل کا سامنا ہوتو اس کی فوری نشاندہی کرکے اُسے دور کیاجائے تاکہ پروجیکٹس میں تاخیر نہ ہو اور برقت تکمیل ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ترقیاتی کاموں کے لیے مختص فنڈز کی ریلیز اور استعمال کو وقت کے ساتھ یقینی بنایا جائے۔ جس پروجیکٹ میں تاخیر ہوگی تو اس کی ذمہ داری اُس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پر ہوگی اور وہ اُس کا ذمہ دار تصور ہوگا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمدمیمن، ممبر فنانس برکت سعید میمن، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شاہ،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ارشد سلام خٹک، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل سلمان صادق شیخ، ڈی جی پلاننگ عامر علی بلوچ، چیف فنانس آفیسر محمد حامد محمود کے علاوہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں