محکمہ تعلیم نے سپورٹس کو اکیڈمک کیلنڈر کا دوبارہ سرگرم حصہ بنا دیا ‘کمشنر لاہور

سکول سطح پر کرکٹ کے فروغ سے ہی قومی کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا‘ کیپٹن (ر) عثمان

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے سپورٹس کو اکیڈمک کیلنڈر کا دوبارہ سرگرم حصہ بنا دیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سکول سطح پر کرکٹ کے فروغ سے ہی قومی کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ضلع لاہور کے چمپئن کو مبارکباد، انٹرنیشنل سٹینڈرڈز پر ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ہوا۔

محمد عبداللہ خان سنبل پی سی بی کے تحت سکول کرکٹ فروغ کیلئے سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیں۔ عبد اللہ خان سنبل چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب نے کہا کہ سپورٹس کی بنیاد پر کالجز میں دوبارہ داخلے بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت وسطی پنجاب کے چار ڈویژنز و اضلاع میں ابتدائی سطح سے کرکٹ کو فروغ دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ سرکاری، نجی سکولز و کالج سطح سے منظم منصوبہ بندی سے کرکٹ ٹیلنٹ سامنے لایا جائیگا۔ عبد اللہ خان سنبل نے کہا کہ تمام اضلاع میں ٹورنامنٹ شروع ہوئے۔ڈویژنل چیمپئن ٹورنامنٹ اگلا ہدف ہے۔ انٹرنیشنل لیول کے قوانین کے مطابق سنجیدہ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ عبد اللہ خان سنبل نے کہا کہ صرف ایک ایکٹویٹی اور انٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ سنجیدہ کرکٹ کی پروموشن ہے۔

عبد اللہ خان سنبل نے کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ گراس روٹ لیول سے کرکٹ کو پروموٹ کیا جائے۔ پی سی بی کے تحت سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ میں ضلع لاہور کے فاتح کا فیصلہ ہوگیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول قلعہ لکشمن سنگھن ایچیسن کالج ٹیم کو شکست دے کر ضلع لاہور کا چمپیئن بن گیا۔ پی سی بی نے سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت لاہور ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چیئرمین سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن عبداللہ خان سنبل ، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور سیکرٹری بلدیات پنجاب نورلامین مینگل اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔باغ جناح جم خانہ کرکٹ گراونڈ میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن پی سی بی و چیئرمین پی این ڈی عبداللہ خان سنبل و کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان و سیکرٹری بلدیات پنجاب نورالامین مینگل نے ٹرافی و انعامات تقسیم کیے۔

سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت وسطی پنجاب کی چار ڈویژنز کے 18 اضلاع میں سکول سطح کے ٹورنامنٹ منعقد ہوئے ہیں۔ضلع لاہور اور لاہور ڈویژن کے دیگراضلاع کے درمیان مقابلوں کے بعد ڈویژنل چیمپئین کا فیصلہ ہوگا۔وسطی پنجاب کی تمام ڈویژنز کے مقابلوں کا فائنل قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔ضلع لاہور کرکٹ ٹورنامنٹ میں سرکاری اور نجی سکولوں کی تمام ٹیموں نے شرکت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں