یکم اکتوبر سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے اضافہ متوقع ہے‘مجید غوری، عرفان کھوکھر

ایل پی جی مافیا اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے،پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائیگا‘ پریس کانفرنس

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) عوامی رکشہ یونین اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن پاکستان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 150 فیصد کا اضافہ ہوا،یکم اکتوبر سے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

مجید غوری اور عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی آئے روز بڑھتی قیمتوں کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے اوررکشے جلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یکم اکتوبر کو ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 روپے مزید اضافہ کرنے جارہی ہے،ایل پی جی مافیا اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے،ایل پی جی غریبوں کا فیول ہے،موجودہ حکومت نے فاقوں پر مجبور کردیا۔

انہوںنے کہا کہ غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کارروائی کریں مگر غریب کا چولہا بند نہ کیا جائے،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف پولیس کا روایتی آپریشن فوری بند کیا جائے،ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments