نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت گھر وں کی تعمیرکا کام این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو دینے کے لیے حکومت سے اجازت طلب

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت گھر وں کی تعمیر کاکام این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو دینے کے لیے حکومت سے اجازت مانگ لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم منصوبے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، محکمہ ہائوسنگ پنجاب نے انفراسٹرکچر سڑکوں کے بعد دونوں اداروں سے نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے گھر بنانے کے لئے حکومت سے اجازت مانگ لی گئی۔

محکمہ ہائوسنگ پنجاب نے گھروں کی تعمیر کے لیے محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایل سی اور ایف ڈبلیو او اب اسکیم کے انفراسٹرکچر کے ساتھ گھر بھی بنائیں گے ، اس سے قبل این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو صرف ڈویلپمنٹ کا کام دیا گیا تھا،پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاسنگ سکیم کے تحت 10 ہزار یونٹس تعمیر کرے گی،لاہور میں 700 سے زائد یونٹس رائے ونڈ کے مقام پر بنائے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں