شاپنگ مال میں 65 سالہ شخص کی ہلاکت کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

سویر گوندل شوروم سے کار لینے آیا تھا،ڑی نہ ملنے پر سویر گوندل کا شو روم انتظامیہ سے جھگڑا ہوا جسے یرغمال بنالیاگیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) لاہور کے علاقے والٹن روڈ کے شاپنگ مال میں 65 سالہ شخص کی ہلاکت کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 65 سالہ شخص سویر گوندل شوروم سے کار لینے آیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاڑی نہ ملنے پر سویر گوندل کا شو روم انتظامیہ سے جھگڑا ہوا جسے یرغمال بنالیاگیا۔ایف آئی آر کے مطابق جھگڑے کے بعد سویر گوندل کی حالت خراب ہوئی مگر ہسپتال نہیں پہنچایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوروم کے منیجر زبیر اور دو گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ہے،65 سالہ شہری کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں