گور نر چوہدری سرور سے صدر آزاد وجمو ں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی ملاقات

عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میںآواز بلند کر کے کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ‘ چوہدری سرور بھارت بند دق اور گولی سے کشمیر یوں کی آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکتا‘صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی گفتگو

اتوار 26 ستمبر 2021 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے صدر آزاد وجمو ں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے گور نر ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر،وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ میں خطاب، سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز بارے بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران گفتگو میں گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر یوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو اقواام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے ایک بار پھر کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے ،پاکستانی قیادت کی کوششوں کی وجہ سے آج کشمیر یوں کی آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچ رہی ہے اور کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نر یندر مودی اور بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہا اور بے نقاب ہوچکا ہے کشمیری عوام جس جرات کیساتھ اپنی آزاد ی کی جد وجہد کر رہی ہے انشا اللہ وہ دن زیاد ہ دور نہیں جب کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے نجات ملے گی۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بند دق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیر یوں کی آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکتابھارت کشمیر میں انسانی حقوق کاقتل عام کر رہا ہے دنیا کو بھارتی مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیے پاکستان کی موجودہ قیادت کی کوششوں کی وجہ سے کشمیر یوں کی آواز آج دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم آزادکشمیر کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں