ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سالانہ انتخابات میں محسن شیخانی پانچویں مرتبہ چیئرمین منتخب ہوگئے

سینئر وائس چیئرمین کی نشست پر محمد حنیف میمن اوروائس چیئرمین کی نشست پر الطاف کانٹا والا منتخب ہوئے

اتوار 26 ستمبر 2021 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سالانہ انتخابات 2021-22 مینچیئرمین کی نشست پر محسن شیخانی پانچویں مرتبہ منتخب ہوگئے جبکہ سینئر وائس چیئرمین کی نشست پر محمد حنیف میمن اوروائس چیئرمین کی نشست پر الطاف کانٹا والا منتخب ہوئے۔صفیان آڈھیا کو سدرن ریجن ،انجینئر اکبر شیخ کو ناردرن ریجن کا چیئرمین جبکہ قمر زمان میمن کو سب ریجن حیدرآباد کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

قبل ازیں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات ہوئے جس میں الائیڈ پینل کے محسن شیخانی، محمد الطاف تائی، ایم انور داد ائوو کے، محمد عقیل، عدنان میمن، محمد حنیف میمن،محمد ندیم جیوا(ایسوسی ایٹ)،عامر امین تھارا، عبدالکریم آڈھیا، افضل چماڈیا،احمد اویس، علی جمال، آصف یونس سم سم، ایم عارف یوسف جیوا، محمد حسن بخشی، محمد صادق بلوچ اور محمد الطاف کانٹے والا بلا مقابلہ ممبران منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ ریجنل ایگزیٹو ریجن کے لئے الائیڈ پینل کے ہی فہد شیخانی، محمد علی توفیق، ملک ارشاد علی، محمد اشفاق، عثمان خانانیا، صفیان آڈھیا، رمیز قاسم غزیانی، محمد ناصر لاکھانی، عمر بن اسلام، طارق عزیز، محمد پٹیل اور سید خورشید عالم بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی ناردرن ریجن میں بھی الائیڈ پینل کے انجینئر ایم اکبر شیخ، سلطان گوہر، ذیشان علی خان،حضر ایوب اظہار، میاں محمد نعمان،محمد پرویز چوہدری، عمر الٰہی شیخانی اور تعظیم احمد بلا مقابلہ ممبرز منتخب ہوئے جبکہ سب ریجن کمیٹی کیلئے الائیڈ پینل کے ارباب محمد دین، قمر زمان اور ظاہر علی بلا مقابلہ بطور ممبران منتخب کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں