نئی آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورت پالیسی تیار ،اکتوبر کے شروع میں اعلان متوقع ہے ‘عاصم ایاز

سیفٹی فیچرز لازمی ،سالانہ پیداواری ہدف 6 لاکھ مقرر کر دیا گیا ہے‘سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار آٹو ڈویلپمنٹ کمیٹی

اتوار 26 ستمبر 2021 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) وزارت صنعت و پیداوار کی آٹو ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری انجینئر عاصم ایاز نے کہا ہے کہ نئی آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورت پالیسی تیار کرلی گئی ہے جس کا اعلان اکتوبر کے شروع میں متوقع ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی کاروں کی تیاری کے لئے 17 سیفٹی فیچرز لازمی قرار دئیے گئے ہیں، گاڑیوں کا سالانہ پیداواری ہدف 6 لاکھ مقرر کر دیا گیا ہے، پیداوار بڑھانے سے کاروں کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو بک شدہ کار بروقت ڈیلیور نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہوگا اور حکومت نے کار ساز کمپنیوں کو قیمتوں میں اضافے سے روک دیا ہے۔عاصم ایاز نے کہا کہ خام مال مہنگا ہونے سے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گاڑیوں کی طلب اور رسد میں 50 ہزار روپے کا فرق آگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں