کرونا وبا ء سے متاثرہ کاٹیج اور سمال سکیل انڈسٹری کو ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے‘نعمان کبیر

پیاف ، لاہور چیمبر کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل سے سمال سکیل اور کاٹیج انڈسٹری کے مسائل کو حل کروائینگے‘محمد ابو بکر

اتوار 26 ستمبر 2021 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے کہا کہ کرونا وبا ء سے متاثرہ کاٹیج اور سمال سکیل انڈسٹری کو ٹیکسوں میں ریلیف دیا جائے ، انڈسٹری میں استعمال ہونیوالے خام مال پر ڈیوٹیاں صفرکی جائیں تاکہ پیداواری لاگت کم ہو سکے، مختلف ٹیکسز ختم ہونے سے پیداواری لاگت کم ہو گی جس سے مہنگائی میں بتدریج کمی ہو گی ور ملک میں معاشی سرگرمیوںسے مبشت اثرات مرتب ہو ںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پیاف محمد ابو بکر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔محمد ابو بکر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت اور مشترکہ لائحہ عمل سے سمال سکیل اور کاٹیج انڈسٹری کے مسائل کو حل کروائیں گے۔نائب صدر لاہور چیمبر طاہر منظور نے کہا کہ پیاف کی قیادت تاجروں کے مسائل حل کروانے میں ہمیشہ سے پیش پیش رہی ہے اور مستقبل میں بھی ان کے مسائل حل کروانے میں پیاف ہمہ وقت تیار ہیں،نجی شعبہ کی مشاورت و فیڈ بیک صنعت و تجارت اور معیشت کیلئے موافق پالیسیوںکی تشکیل میں ہمیشہ اہم کر دار ادا کرتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں