شہر میں ڈینگی کے مزید 12 مریض رپورٹ ،رواں سال ڈینگی کے 917 کنفرم کیسز سامنے آگئے

پیر 27 ستمبر 2021 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ڈینگی وائرس کاپھیلائو بھی محکمہ صحت کیلئے درد سر بن گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈینگی کے مزید 12 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 917 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 51 مریض داخل ہیں۔

(جاری ہے)

گنگارام میں 8، ڈاکٹرز ہسپتال اور جناح ہسپتال میں 6 ، گھرکی ٹرسٹ ہسپتال میں ڈینگی کے 5 ،جنرل ہسپتال میں 4 ، فاروق ہسپتال، میو ہسپتال، عمر ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 3 ،3 مریض ، حمید لطیف ہسپتال میں 2 ،سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔

ایور کئیر، فاطمہ میموریل، گلاب دیوی، ہسپتال وہاڑی، شالیمار ہسپتال اور عادل ہسپتال میں ڈینگی کا ایک ،ایک مریض داخل ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے گزشتہ روز لاہور میں 9,979 ان ڈور 3,911 آئوٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، 140 ان ڈور اور آئوٹ ڈور مقامات سے لاروا بر آمد ہونے پر تلف کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں